اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان میں سیاسی بحران کے حل کیلئے حکومت اور مخالف جماعتوں کے درمیان وقفے وقفے سے مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان اور تحریک انصاف کی مذاکراتی ٹیموں نے اسلام آباد میں ایکبار پھر براہ راست مذاکرات کئے مگر کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا۔ ان ذرائع کے مطابق متحدہ اپوزیشن کے وفد کی ثالثی کے بعد، تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے رہنماؤں نے حکومت پاکستان کی مذاکراتی ٹیم کے ساتھ بات چیت پر آمادگی ظاہر کی تھی۔ مذاکرات کے بعد تحریک انصاف کے ایک رہنما نے نامہ نگاروں اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا۔اس رہنما نے امید ظاہر کی کہ مذاکرات کے آج جاری رہنے والے ادوار میں کوئی نتیجہ نکل سکتا ہے۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ تحریک انصاف کے رہنما عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت نے نواز شریف کے استعفے کو چھوڑ کر باقی سارے مطالبات تسلیم کرلیئے ہیں تاہم انھوں نے کہا ہے کہ وہ نواز شریف کے استعفے تک دھرنا جاری رکھیں گے۔ادھر عوامی تحریک کے رہنما طاہرالقادری نے بھی کہا ہے کہ جبتک نواز شریف اور شہباز شریف استعفے نہیں دیتے، دھرنا جاری رہے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان میں ان دونوں جماعتوں کے ہزاروں کارکن گذشتہ لگ بھگ بیس دنوں نے دھرنا دیئے بیٹھے ہوئے ہیں۔
.............
242